?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج دیا یہ جواب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گریڈ 20 کے افسران کی روٹیشن پالیسی و تبادلوں پر اعتراض سامنے آنے کے بعدبھیجا گیا ہے، وفاق نے کہا ہے کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں افسران کی فہرست سندھ حکومت سے شیئر کی گئی۔
سندھ و وفاقی حکومت کے درمیان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 20 کے افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراض کیا گیا تھا جس کے جواب میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال سے تعینات افسران کے مرحلہ وار تبادلے پر چیف سیکریٹری سندھ سے 3 مرتبہ مشاورت کی گئی، تمام صوبوں نے اس پر عمل کیا لیکن سندھ حکومت نے ماضی کی طرح نہ جواب دیا اور نہ ہی اس پر عمل کیا۔
وفاقی حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی حکومت نے پی ایس پی اور پی اے ایس گریڈ 20 کے افسران کے تبادلوں پر اعتراض نہیں اٹھایا سوائے سندھ حکومت کے۔خط میں وفاق نے کہا ہے کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں افسران کی فہرست سندھ حکومت سے شیئر کی گئی، شفافیت کے پیشِ نظر افسران کی فہرست ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کا اپنے خط میں سندھ حکومت سے مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا اعتراض اور عمل نہ کرنا سول سروس رولز 1954ء کے مطابق نہیں۔سندھ حکومت سے وفاقی حکومت کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت پی اے ایس اور پی ایس پی افسران کو فوراً چھوڑا جائے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی جوائن کر سکیں۔


مشہور خبریں۔
یو ائے ای حکام کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے حکام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت
جون
مسجد اقصیٰ پر تسلط سے لے کر قرآن کی مخالف تک
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جمعرات کے روز سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے سخت حفاظتی اقدامات
جولائی
پاکستان کی غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، سیز فائر کا مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
اکتوبر
مغربی کنارے میں ایک نیا مزاحمتی گروپ منظر عام پر
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک نئے
مئی
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
اپریل
حماس: فاکس نیوز کے دعوے جھوٹ ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک رکن نے فاکس نیوز کے اس
ستمبر
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری
فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔
?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض
جون