🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ربیع سیزن کیلئے مارچ تک یوریا کھاد کا ریٹ 839 روپے برقرار رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روک کر یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مردم شماری، کھاد کی قیمت، مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور منظوری دی گئی۔ اعلامیہ اجلاس کے تحت نئی مردم وگھر شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ داسوہائیڈرو کے چینی متاثرین کیلئے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ربیع سیزن کیلئے یوریا کھاد کا مارچ تک 839 روپے ریٹ برقرار رکھا جائے گا۔ اسی طرح افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تین برس میں 5.37 فیصد کی جی ڈی پی گروتھ، جس کے باعث روزگار اور اس کے ساتھ فی کس آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
اس پر میں اپنی حکومت کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے حوالے سے ہماری کامیابی کو عالمی پذیرائی میسر ہے۔ بلوم برگ خبر دے رہا ہےکہ پاکستان ترقی کی تیز رفتار اور اس کے ساتھ روزگار کی بلند سطح برقرار رکھے گا۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے ’آپ کا وزیراعظم‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
امریکی و صہیونی اہداف پر شدید حملے کیے ہیں:یمنی فوج کا اعلان
🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ڈرون
مئی
کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر
🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جنوری
خیبر پختونخواہ میں بھی بارش اور برفباری سے متعدد افراد ہلاک
🗓️ 9 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور
جنوری
اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا
🗓️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے
جون
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
اپریل
برطانیہ میں وزیراعظم کی مختصر سیاسی زندگی کیوں؟
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی کنزرویٹو وزیر اعظم لز ٹیرس نے اس عہدے پر
اکتوبر
یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ
جون