🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے جس کے باعث آئیسکو کے نوٹسز جاری کرنے کے اعلان پر حکومت ناراض ہوگئی۔ آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی ادارے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں ٹھن گئی، آئیسکو نے آج سے وفاقی و صوبائی اداروں کو بجلی کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے آئیسکو ترجمان نے بتایا کہ اداروں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور آج سے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
اس معاملے پر سرکاری حکام کا مؤقف ہے کہ نوٹسز کے بجائے میڈیا مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، آئیسکو کا رویہ اداروں کے وقار کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی توہین کی جا رہی ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بل جمع نہیں ہوا، آئیسکو نے پارلیمنٹ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے کہ بل جمع نہیں ہوا، بہتر یہ ہوتا کہ متعلقہ اداروں سے بات چیت کے ذریعے بلوں کی وصولی کی جاتی، وفاقی حکومت آئیسکو کے رویے پر مؤثر ردعمل دینے پر غور کر رہی ہے اور اس مسئلے کو سیاسی و انتظامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے مجموعی طور پر آئیسکو کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں، صرف وفاقی ادارے آئیسکو کے 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ 21 کروڑ 70 لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ 70 لاکھ روپے، چئیرمین سینیٹ 8 کروڑ 80 لاکھ روپے، وزارت داخلہ 24 کروڑ 40 لاکھ روپے، سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے، کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
اسی طرح صوبائی اداروں پر 3 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جن میں واسا 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے، پنجاب پولیس 18 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ایف آئی اے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، وزارت ریلویز اور دیگر کئی وفاقی ادارے بھی آئیسکو کے نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
القسام نے دیا صیہونی حکومت کو صدی کا دھچکا
🗓️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس بات پر زور
دسمبر
ملک بھر میں 75واں یوم آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منایا جا رہا ہے
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و
اگست
شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی
جنوری
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار
🗓️ 21 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے اسرائیل اور حماس کے
مئی
انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی
دسمبر
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر
سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی
فروری
حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ