?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا۔ اور منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اور نئے ٹریک آؤٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا۔ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک کو ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی کا 900 کلومیٹر کا ٹریک ہے۔ جو 1800ء میں بنایا گیا تھا۔ نیا ٹریک ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے بنے گا۔ 500 کلومیٹر نیا بنے گا۔ اور 400 کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہوگا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے۔ اور اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے۔ بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چیئرمین ریلوے کی ملاقات ہوئی۔ ان سے بھی ریلوے کے ساتھ پارٹنرشپ میں برانچ لائنز بہتر کرنے پر بات ہوئی ہے۔ دوسرے فیز میں خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوں گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرین اپ گریڈ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کے اندر سیکیورٹی کیمرہ، ہوسٹس اور نئے کچن بنائے جائیں گے۔ اسٹیشن پر وائی فائی راؤٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اور رابطہ ایپ سے ٹکٹ بک کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر میں فائبز بچھانے جا رہے ہیں۔ جبکہ کراچی اور لاہور کے اسٹیشن کو سیف اینڈ سیکیور کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ٹیگ کی طرز پر ٹرینوں کو اسٹیکرز بھی لگانے جا رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ 8 تاریخ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جبکہ 9 جنوری کو پیپری میں 40 ملین ڈالرز کا منصوبہ مکمل ہوگا۔ تمام ملازمین کو تحفظ دیا گیا۔ اور تمام اسپتالوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ریلوے اسپتالوں میں فری علاج کیا جائے گا۔ اور ہم 14 رننگ رومز کو مزید تیار کریں گے تاکہ عملہ اچھے انداز میں کام کرے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا
اپریل
کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید سو سے زائد جانیں لے لیں
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا
اگست
جارج فلائیڈ قتل کیس، اہلخانہ کو 27 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا
?️ 13 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ
مارچ
پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں
نومبر
یمن کے حملے سے صہیونی کو غافلگیر ، پروازیں معطل
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی خبری ذرائع نے یمنی مسلح افواج کے بن گوریون
جولائی
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
سعودی اتحاد کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی قومی
دسمبر
بائیڈن کو مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ امیر ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے ایک سینئر قانون ساز نے پیر کی
جون