?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔آئین شکنی کے مقدمات بنانے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔عمران خان اپنا توازن ہر لحاظ سے کھو چکے۔
وہ پریشر برداشت نہیں کرپا رہے۔ان کے انداز گفتگو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا وجود ان کے اقتدار سے مشروط ہے۔خواجہ آصف نے کہا عمران خان اقتدار سے لمبی جدائی برداشت نہیں کر سکتے۔تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام شروع کر دیں تو اس ملک کی تمام تکالیف ختم ہو سکتی ہیں۔اگر عمران خان کو فوج کا کندھا میسر نہیں ہے تو پھر ایکس ، وائی ،زیڈ کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے آئین کے ساتھ وفاداری کرنی ہے تو وہ غیر مشروط ہوتی ہے۔۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روزبیان میں کہا تھا کہ اگر کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی تو عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے ، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان کے عوام کی مقدس امانت ہے، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادت کوبچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا ، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو برملا واضح کیا گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے ، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے۔


مشہور خبریں۔
اردوغان: اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کا خاتمہ ہونا چاہیے
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: رجب طیب اردوغان، ترکی کے صدر نے علاقائی استحکام اور
مئی
نیتن یاہو عنقریب کٹہرے میں؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ کی سماعت 10
دسمبر
مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی
فروری
حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو
نومبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا
اگست
فلسطین کی آزادی کے لیے مقاومت کو آگے بڑھانا ضروری
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے
جنوری
جس ملک کی اداکارہ اسی ملک میں ہمشکل لڑکی کے چرچے
?️ 27 فروری 2021 ممبئی{سچ خبریں} دنیا بھر میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ایسی
فروری
کیا نیٹو کے تمام اقدامات کا مقصد روس کے ساتھ تنازعہ ہے؟
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے کہا کہ
جون