وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لے لیں گے، شیڈول فور کو بھی دیکھیں گےانہوں نے راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ سعد رضوی سے ون آن ون ملاقات اور تفصیلی بات ہوئی ہے، مرید کے میں بیٹھے لوگ بدھ کو واپس چلے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد کے آئی جی کو کہہ رہا ہوں کہ کنٹینرز ہٹا دو، البتہ جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کا پنجاب میں تیسرا بڑا ووٹ بینک ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ مذہبی لوگوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، احتجاج ان کا حق ہے، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست کا کام ہے کہ صلح کا معاملہ رکھے، حکومت کو جوڈو کراٹے نہیں کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمان دنیا کی واحد نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، افغانستان کے بعد پاکستان پابندیوں سے محفوظ رہا، البتہ ملک کے معاشی حالات بہت سخت ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت فرانس کا سفیر نہیں ہے، فرانس کے سفیر والا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے، کوشش ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر رہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیر کو وزارتِ داخلہ میں آؤں گا، ڈی جی آئی ایس آئی کے فیصلے کا وزیرِاعظم عمران خان یا ان کے ترجمان کو پتہ ہوگا۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلا بجٹ الیکشن بجٹ ہو گا، لوگ ابھی سے الیکشن مہم پر نکل پڑے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے

برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے

مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری، بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار

الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج

ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے

تنازعہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشیا میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 11 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

مذاکرات سے پہلے جنگ بندی اور روسیوں کا انخلا ضروری : کیف

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   روسی حکام کے ان بیانات کے بعد کہ یوکرین حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے