وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ورلڈ بینک گروپ/آئی ایم ایف کا موسم بہار کا اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خزانہ دورے کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

پاکستانی وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں ’پاکستان کے معاشی منظر نامے، تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔

وزیر خزانہ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ (سی جی ڈی) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چینلجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے بھی ملاقت کریں گے۔

وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

محمد اورنگزیب اٹلانٹک کونسل سے ’سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع‘ پر خطاب کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ  موبائل فون پر کام شروع کر دیا

?️ 28 دسمبر 2021سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر

جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگ‌نئونگ پانی سے محروم

?️ 5 ستمبر 2025جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگ‌نئونگ پانی سے محروم

صدارتی آرڈنینس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 8روپے فی لیٹر اضافہ

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمیاں

غزہ میں صحافیوں پر پابندی ’حقائق کو چھپانے کی کوشش‘ ہے: اقوام متحدہ

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این

ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کے لیے یورپی یونین کی حمایت

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد یورپی

نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف

?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ

صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں

?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر

صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے