وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی متضاد اطلاعات کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل کا کوئی دورہ طے نہیں ہے ، اس حوالے سے تمام تر اطلاعات بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں انتقال اقتدار کے سلسلے میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد 4 ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے ، وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا ، وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان نے افغان طالبان اور سابقہ حکمرانوں کو مشترکہ سیاسی حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ امن مخالف قوتیں اسپائیلرز کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں ، افغان طالبان اور سابقہ حکمران مشترکہ سیاسی حکومت بنائیں ، چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو اور جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی

یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ

شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر

پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

?️ 20 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسی جنگ شروع کی جس کا کوئی خواہاں نہیں تھا: امریکی سینیٹر

?️ 30 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا

امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا

سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟شبلی فراز کی زبانی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان

اقوام متحدہ نے تل ابیب اور بیروت کے درمیان گیس کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ نے لبنان اور صیہونی حکومت پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے