وزیر خارجہ کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق

وزیر خارجہ کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ میں تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ہنگری کےوزیرخارجہ کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی، شاہ محمودنےہنگری کےوزیرخارجہ کووزارت خارجہ آمد پرخوش آمدیدکہا ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تجارتی واقتصادی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری یورپ کےاہم ممالک میں شامل ہے، پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ہنگری کےوزیرخارجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کیلئےمصالحانہ کوششیں بروئےکارلارہاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  حکومت جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے، پاکستان220ملین آبادی پرمشتمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت سرمایہ کاروں کوٹیکس چھوٹ سمیت پرکشش مراعات دےرہی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کاآغازکیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ میں زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا ، ہنگری وزیر خارجہ نےافغان امن عمل کیلئےپاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ سے ملاقات کی 

?️ 11 فروری 2026ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ سے

پاکستانی اور مراکش کے حکام کا کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور مراکش کے حکام نے موریطانیہ میں

سیف علی خان حملہ: مشتبہ ملزم کے فنگر پرنٹس نے بازی پلٹ دی

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس

ٹرمپ ایران کے خلاف شکست کو فتح کے طور پر پیش کرنے پر مجبور

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے چیف ایڈیٹر جیرارڈ بیکر نے کہا

سعودی عرب اور اسرائیل کے اندرونی اختلافات کے اسباب

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم

جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:جرمن وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے اس ملک میں گیس کی

روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:روس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر

مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے