وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور

وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور

?️

اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں نے  ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اور ترکمانستانی وزارت خارجہ کے حکام  نے ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی ، وزارت خارجہ ترکمانستان کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیرخارجہ نے ترکمانستان صدر کو وزیراعظم عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ملاقات میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکمانستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم  ہے۔

وزیرخارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ترکمانستان کے صدر کوافغانستان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا پر امن اور مستحکم افغانستان خطےمیں منفعت کاباعث ہوگا۔ اس موقع پر ترکمانستان صدر نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافہ

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر نے عرب نوجوانوں

، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم

دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی

شمالی کوریا کا ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کا تجربہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: شمالی کوریا نے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور

ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

جنوب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: جنوب یمنی کے شہر عدن میں آج اتوار کو ایک

چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے