🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر قومی سلامتی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے ایک طرف پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور تعمیری ہے تو دوسری طرف ان کے قومی سلامتی کے مشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات تکلیف دہ ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے تناظر میں منعقدہ سہ ملکی اجلاس اور خطے کی صورتحال پر بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ملک اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 44 فیصد امریکی و اتحادی افواج افغانستان سے نکل چکی ہیں، مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘کل سہ فریقی اجلاس میں میری افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں نے افغان وزیر خارجہ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان تشریف لائیں تاکہ ہم افغان امن عمل، دوحہ میں جاری مذاکرات اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مزید تبادلہ خیال کر سکیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور تعمیری ہے، دوسری طرف افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات تکلیف دہ ہیں، انہیں علم ہونا چاہیے کہ یہ منفی بیانات سپلائرز کا کردار ادا کرنے والوں کے ہاتھ میں چلے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقاصد بہت واضح ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام کا قیام چاہتے ہیں، ہمارا مقصد اس خطے کا معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہے، یہ بیانیہ ہمارے جغرافیائی اقتصادی ایجنڈے کے عین مطابق ہے اور ہم ‘اقتصادی سفارت کاری’ پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہمیں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں معاشی انضمام، سرمایہ کاری اور تجارت کے حجم میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ‘جیو اکنامکس’ ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم عارضی نہیں طویل مدتی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
مشہور خبریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
🗓️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
جولائی
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
🗓️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق
🗓️ 7 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر
جون
ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی
اکتوبر
کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دے دیا گیا، پاور ڈویژن
🗓️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کے
اکتوبر
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
🗓️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید
🗓️ 21 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی
اکتوبر
الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے
🗓️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور
جون