🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین روانہ ہونے سے پہلے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں آج چین کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، میری چین کے ہم منصب اور اسٹیٹ قونصلر سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود نے کہا کہ چین دورے کے لیے سیکرٹری خارجہ ودیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہے، ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور علاقائی صورت حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا، سی پیک پراجیکٹس پر پیش رفت اور لائحہ عمل پر بھی ہماری تفصیلی نشست ہوگی۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے ہمارے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، یہ دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔
خیال رہے کہ شاہ محمودقریشی آج سے چین کا2روزہ دورہ کررہے ہیں، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا وفد بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوگا، انہیں چینی ہم منصب وانگ ژی نے دورے کی دعوت دی تھی، وزیرخارجہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مشہور خبریں۔
اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
🗓️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت
مئی
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
🗓️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اگست
سوشل میڈیا غزہ جنگ میں زورآزمائی کا میدان
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ میں اکثر فلسطین اور اسرائیل کے حامی ہیش
نومبر
آئین تسلیم نہ کرنے والےلوگوں سے جنگ جارہی رہے گی:فواد چوہدری
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان
نومبر
وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان
🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں کے نصاب
اکتوبر
خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع
🗓️ 22 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ
مارچ
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست