وزیر اعلی سندھ کے بیان پر شہبازگل کا ردعمل سامنے آگیا

عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے  کام کر رہے ہیں: شہباز گلا

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان  پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ مراد علی شاہ کےصوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا۔ہمارے نزدیک پنجاب اور سندھ سمیت سب ہمارے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم صوبائیت کی سیاست نہیں کرتے، پنجاب، سندھ سمیت سب ہمارے ہیں ، مراد علی شاہ غلط اعداد و شمار نہ دیں،صوبائیت کی سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے بنائیں گے لیکن کیش آپ کے ہاتھ میں نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سید ناصرحسین شاہ اور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں طویل پریس کانفرنس میں وفاق سے شکوے شکایات کی بھرمار کردی تھی جس پر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنائی جائے، سندھ سے ایسا رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سندھ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے کراچی پروجیکٹ کے نام پر ایک پیسہ نہیں رکھاگیا۔

مشہور خبریں۔

شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی

امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،

بھارت اور کینیڈا ایک قدم اور دور

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی

غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں بے مثال انسانی المیہ

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج شمالی غزہ میں زندگی کے آثار

مراکشی اور تیونسی شہریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: مراکش اور تیونس کے سیکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کیلئے عالمی تعاون و امداد کی قرارداد منظور

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر

پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے