?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور منافع بخش ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد طلب کرلی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ روسی قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیے روسی سفارتخانہ مدد کرے۔
اس موقع پر روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں، اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران روسی الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔
بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے روسی کمپنیوں کے ساتھ سفارتی چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی حکومت، سندھ میں ثقافتی سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات میں نسل کشی شامل
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت اس قدر ہے کہ اس
جولائی
لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں
اپریل
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ دشمنی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ
فروری
جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:جرمن حکومت 4 بلین یورو کی رقم میں صیہونی حکومت سے
جون
مسلم اُمہ کو متحد ہو کر تمام عصری چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
نومبر
ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دسمبر
یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ تل ابیب یوکرین
نومبر
اوباما معلومات میں ہیرا پھیری اور بغاوت کے الزامات کے میں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ
جولائی