🗓️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کو بدلنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط ارسال کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے اپنے خط میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے اور شہاب علی شاہ کو چیف سیکریٹری خیبرپختو نخوا لگانے کی سفارش کردی ہے۔
اپنے خط میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے لکھا ہے کہ ندیم اسلم کی بطور چیف سیکریٹری خدمات واپس لی جائیں۔
یاد رہے کہ آج ہی حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک ماہ کے اندر پلان آف ایکشن مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی معاملات کا کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے بقایا ہیں۔
قبل ازیں 9 مارچ کو علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تھا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے 1510 ارب روپے کے واجبات کلیئر کرنے ہیں لیکن کئی یاد دہانیوں کے باوجود یہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اگر وفاق ادائیگی نہیں کر سکتا تو اسے خیبرپختونخوا کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دینی چاہیے اور صوبے کے بقایا جات سے اس سبسڈی کو منہا کر لینا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری
وائٹ ہاؤس کے قریب بائیڈن کو تلاش کرنے والی مسلح خاتون گرفتار
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:امریکی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک 66 سالہ خاتون
فروری
صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اس حکومت کے فوجیوں کو فلسطینی عوام کو
جولائی
2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن کی ہو گی: پنس
🗓️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق امریکی نائب صدر ڈونلڈ
نومبر
ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک
دسمبر
یوکرین میں بحران کے تسلسل یا حل میں بین الاقوامی اداکاروں کے کردار کا جائزہ
🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کا بحران 2014 کے بعد سے دنیا کے اہم
مارچ
غزہ جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی
نومبر
امریکہ میں زندگی گذارنے کے لیے خون کی فروخت
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور آسمان چھوتی قیمتوں نے بہت سے شہریوں
نومبر