وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے برسائے

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل جب لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ان پر انڈے برسائے اور ان پر سیاہی بھی پھینکی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔

معاملہ اس وقت کشیدہ ہوگیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔

دوسری جانب شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ

🗓️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی

طالبان کو حکومت بنانے کے لئے وقت چاہیے

🗓️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف

🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ  نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے

معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے

🗓️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی

حماس غزہ جنگ کی فاتح

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن

اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع

🗓️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے

پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا

🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے