?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی ، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے ، تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔
خیال رہے کہ 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جنید انوار چوہدری ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا جب کہ طارق فاطمی ، محمد صادق ، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بطور معاونین خصوصی کی گئی نئی تعیناتیوں پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ مال مفت دل بے رحم! پہلے ہی فوج ظفر موج موجود ہے ، اپ کو کابینہ میں آخر کتنے وزراء ، مشیران ، معاونین خصوصی چاہئیں؟ خدارا پاکستان پر رحم کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب رحم فرمائیں ، آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں ہیں کیوں کہ فوری 41 ارب ڈالر کے قرضے درکار ہیں ، 4000 ارب رپے صرف سود ادائیگی میں ادا کرنے ہیں


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے چند ہفتے قبل قومی اسمبلی
جولائی
پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی
جنوری
’پولیس کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا‘، وزیراعلیٰ کی فوری بازیابی کی ہدایت
?️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں
اکتوبر
یمن اور صیہونی حکومت کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے شدید
دسمبر
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
کیا صیہونی 7 اکتوبر کی شکست کو بھولا پایئں گے ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:دائیں بازو کے صہیونی کارکن تل تسوما نے اعتراف کیا کہ
نومبر
امارات سے وابستہ عناصر کی طرف سے جنوبی یمن بنانے کی منصوبہ بندی
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی یمن کی متحدہ عرب امارات کے زیر اثر انتقالی کونسل
اردغان نے اسرائیلی صدر کو آنکارا کے دورے کی دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے آج صبح حکومتی حکام کے حوالے
جنوری