وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی ، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے ، تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

خیال رہے کہ 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جنید انوار چوہدری ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا جب کہ طارق فاطمی ، محمد صادق ، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بطور معاونین خصوصی کی گئی نئی تعیناتیوں پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ مال مفت دل بے رحم! پہلے ہی فوج ظفر موج موجود ہے ، اپ کو کابینہ میں آخر کتنے وزراء ، مشیران ، معاونین خصوصی چاہئیں؟ خدارا پاکستان پر رحم کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب رحم فرمائیں ، آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں ہیں کیوں کہ فوری 41 ارب ڈالر کے قرضے درکار ہیں ، 4000 ارب رپے صرف سود ادائیگی میں ادا کرنے ہیں

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کئی رہنماء معاون خصوصی نہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے ، پارٹی قیادت سے نالاں رہنماؤں نے نئی تعیناتیوں پر سوالات اٹھا دیے ، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ طارق فضل چوہدری ، محسن شاہنواز رانجھا ، محمد زبیر اور طلال چوہدری حکومتی عہدہ نہ ملنے پر پارٹی سے نالاں ہیں ، اس حوالے سے ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے رویے نے ہمیں دکھ پہنچایا ہے ، جن لوگوں کو وزیراعظم نے معاون خصوصی بنایا ان کی پارٹی کے لیے خدمات کیا ہیں؟ اپوزیشن دور میں کیا یہ لوگ کبھی کسی تحریک کا حصہ بنے؟ کیا یہ لوگ کسی رہنماء کی عدالتوں میں پیشی پر کسی کو دکھائی دیے؟

مشہور خبریں۔

پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے

ہندوستان اور برازیل نے کیا ٹرمپ کی دھمکیوں کو نظرانداز

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور برازیل امریکی

عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر لیا

?️ 11 فروری 2026عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر

امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کی لہر

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور حماس کی فوج کے درمیان براہ راست

پاک بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی لڑائی:سی این این

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی

غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی بمباری

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر

’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی

?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے