وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

لاہور (سچ خبریں)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور  مدت پوری کرے گی۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کوعلم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کررہے ہیں، اپوزیشن کے ناعاقبت اندیش عناصر نےعدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے100ملین فنڈ اجراء کا لیٹر دیا، شیخ رشید احمد نے فنڈز کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے

سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  نویں سے

ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین

جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جرمن

صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت

برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری

وقت ضائع نہ کرؤ ورنہ پچھتاؤ گے؛انصاراللہ کا جارحین سے خطاب

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور

یمن کی جانب سے امریکی بحریہ کی تحقیر: واشنگٹن کی رسوائی کیسے ہوئی؟

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ مئی کے آغاز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے