?️
اسلام آباد (سچ خبریں)انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات پر مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزرا اورسینئر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
پارٹی قیادت ملکی پارلیمانی اورقومی امور سمیت اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پربھی مشاورت کرے گی جبکہ انتخابی اصلاحات،قانون سازی،قومی سطح کے معاملات پرحکمت عملی طے ہوگی۔پارٹی قیادت پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی ، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات اور مطالبات پرغورکرےگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈاہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔خیال رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
تیونس کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اپنے انقلاب کی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر، جس
جنوری
محمود عباس کی تنظیم کا ہمارے ساتھ قریبی تعاون ہے :اولمرٹ
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی حکومت
دسمبر
غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف 3 وجودی خطرات
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنی جعلی اور فرضی نوعیت کی وجہ سے
جنوری
خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے
فروری
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
?️ 25 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
نومبر
وفاقی کابینہ کا اجلاس
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے
جولائی
جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع
اکتوبر