?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے جنگلات کی اراضی پر ہونے والے قبضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنگلات پر ہونے والے قبضوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا، جس میں حقائق پیش کیے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ’پاکستان میں جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا قابض ہے، جس کی وجہ سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں مسلسل کمی ہورہی ہے‘۔
انہوں نے اس حوالے سے حکومت کے علم میں آنے والے ہوشربا حقائق قوم کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ لینڈ مافیا کے قبضے میں ملک کے تین بڑے شہروں کی تقریباً 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہے، جنگلات کے زیر قبضہ رقبےکی قیمت تقریباً 1869 ارب روپے ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ’زمینوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ جمع کرنے کی کوشش کی تو حکومت کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ای وی ایم پر احتجاج کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی مزاحمت کی گئی‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اراضی کےابتدائی سروے میں ہی مزاحمت کی وجوہات سامنےآگئیں، سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کےساتھ جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔
واضح رہے کہ جنگلات دنیا کے تین چوتھائی حیوانات اور نباتات کو محفوظ بناتے ہیں اور فضا سے کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتے ہیں اور خوراک، ایندھن اور ادویات بھی فراہم کرتے ہیں۔لیکن وہ تیزی سے صاف ہو رہے ہیں، ڈنمارک کا جتنا رقبہ ہے اتنے رقبے پر ہر سال لگے پرانے جنگلات صاف ہو جاتے ہیں۔کیو بُوٹینک گارڈن سے وابستہ محقق کا کہنا ہے کہ درست اقسام کے درخت درست جگہوں پر لگانا تمام ملکوں کے لیے ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ دنیا کو ایک ایسی دہائی کا سامنا ہے جو کرۂ ارض کو بچانے کے لیے انتہائی اہم ہو گی۔دنیا کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کے منصوبے جاری ہیں تاکہ جو درخت اور جنگلات صاف ہو گئے ہیں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے
اکتوبر
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی
غزہ میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں نے غزہ کے رہائشی
اکتوبر
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک ایک ہزار افراد کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں
?️ 19 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں رواں برس فروری میں ہونے والی فوجی
مئی
ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم
ستمبر
اینگرو کنیکٹ نے 56 کروڑ ڈالر میں جاز کے تمام 10 ہزار 500 ٹاورز خرید لیے
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے
جون
جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)
مئی
پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج صبح جمعرات، 14 ستمبر شمالی کوریا کے مقامی میڈیا نے
ستمبر