وزیر اعظم کا 12ربیع الاول کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منانے کا اعلان‏

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بارہ ربیع الاول کی تقریب کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منانے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ‏ہوگی۔اور پورے ملک میں بارہ ربیع الاول شایان شان سے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے ‏اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ‏گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ‏ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جب کہ گورنر ‏سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا پورے ‏ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی تجزیہ کار نے امریکی حملہ آوروں کو

2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے

عمران خان کی حکومت کو بچانے میں مریم نواز کا اہم کردار تھا

?️ 12 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا

امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت

جنوبی غزہ میں مزاحمت کاروں اور صہیونی جارحیت پسندوں کے درمیان شدید تصادم

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز صیہونی عناصر کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں

ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی

یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع

صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے