وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دلایا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ایک روز دورے پر کراچی میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ ٹرانسپورٹ، پانی اور دیگر اہم منصوبوں میں مراد علی شاہ صاحب اور ان کی ٹیم محنت سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں لکھا کہ ’اے قائد! 74 سال میں ہماری جو کاکردگی رہی اس سے آپ کی روح کو تسکین نہیں پہنچی ہوگی لیکن ہم کوشش کریں گے کہ آپ کی پیروی کریں اور پاکستان کو آپ کے خواب کے مطابق تصویر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ آج مفید گفتگو ہوئی، سندھ کے ترقیاتی کاموں سے متعلق شاہ صاحب نے تفصیلات بتائیں، مجھے بڑی خوشی ہوئی کے ٹرانسپورٹ، پانی اور دیگر اہم منصوبوں میں شاہ صاحب اور ان کی ٹیم محنت سے کام کررہی ہے، میں نے مراد علی شاہ کو یقین دلایا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مراد علی شاہ صاحب سے دو، تین گزارشیں کی ہیں، ایک یہ کہ کراچی سرکولر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنوائیں، شروع میں چائنیز اتھارٹی نے اسے سی پیک میں شامل کرنے پر غور کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا لیکن اس کے بعد حالات بدل گئے، ان شا اللہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اسے سی پیک کا حصہ بنانے کے لیے چینی حکومت سے درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے، اس کے لیے ہم نے بڑی تفصیل سے گفتگو کی، کراچی میں پینے کے پانی کی جتنی بھی طلب ہے اس کا نصف 2024 تک پورا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، میں نے متعلقہ ذمہ داران اور مراد علی شاہ کو گزارش کی ہے کہ نصف نہیں مکمل طلب کو 2024 تک پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مراد علی شاہ صاحب کو تجویز دی کہ کراچی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ایئر کنڈیشن بسیں منگوائی جائیں، اچھی شہرت کے حامل ٹرانسپورٹز کو ساتھ ملا کر اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائے اور اس پر سروس چارجز کو وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر برداشت کرے تو یہ ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی بہت مفید ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

بطور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے، اس موقع وزیر اعظم کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

رہائی کے بعد قسام کے جنگجوؤں کی تعریف کرتے ہوئے اسرائیلی قیدی کا پیغام

🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: انہوں نے قسام مجاہدین کے نام ایک پیغام میں لکھا

امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟

🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی

مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ

کوئٹہ: ’جبل نورالقرآن‘ سے قران پاک کے قدیم نسخے چوری

🗓️ 24 جنوری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف

تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے ریاض اور ابوظہبی کے شرائط

🗓️ 5 اگست 2022سچ خبریں:    خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے جمعرات کو متعدد باخبر

کسان مارچ، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس خیابان چوک پہنچا دی گئیں

🗓️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ

لبنانی سنٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی اخبار نے نئی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو اس

کیا نیٹو ایک جنگی مشین ہے؟

🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کن نے نیٹو کے سیکرٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے