وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ

?️

ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف  کے غلام ہیں اور کہتے ہیں یہ خداداد ملک پاکستان ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے بن کورائی میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اگر گزشتہ 75 برس کے دوران وہ ممالک جنہیں ہم حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے وہ ممالک اتحاد، محنت، دیانت اور اسلامی تعلیمات میں ملنے والے رہنما اصولوں کے ساتھ کام کرکے ہم سے آگے نکل گئے جبکہ ہم بہت پیھچے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اس ملک کو گزشتہ 72 برسوں میں ہم نے کیا دیا، یہ ہے وہ لمحہ فکریہ، یہ ہے وہ سوال جس کے جواب کے لیے ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ اتنے قدرتی وسائل اور معدنی دولت کے باوجود ہم پیچھے کیوں ہیں۔

سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر ملک میں آنے والی اب تک آنے والی تمام حکومتیں چاہے وہ سویلین حکومتیں ہوں یا فوجی، اگر وہ درد دل سے کام لیتیں تو پاکستان آج ان معاشی مسائل کا شکار نہیں ہوتا کہ دیکھیں آج ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور کہتے ہیں یہ خداداد ملک پاکستان ہے، یہ کیا ہمیں اپنے مالک کی جانب سے دیے گئے احکامات کی نفی نہیں ہے جس نے ہمیں کہا ہے کہ نماز ادا کرو اور رزق کی تلاش میں دوڑ جاؤ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور دن رات محنت کرنا دین اسلام اور قرآن کریم کی تعلیم کی روح ہے، اگر آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کرلیں تو پاکستان کے عظیم ملک بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل، کوئی پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، اتحادی حکومت مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور محکموں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

مشہور خبریں۔

میں نے نہیں کہا تھا کہ ہم پاکستان کا ’کپور‘ خاندان ہیں، مومل شیخ

?️ 14 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومل شیخ نے واضح کیا ہے کہ انہوں

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی

صیہونی حکومت کا سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  امان نامی صیہونی حکومت کی فوج کی اینٹی انٹیلی جنس

غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا اتفاق

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ روز ہونے والی مشاورت کے

فرانسیسی صدر کی اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مخالفت

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن

کیا ریاض صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کی ٹرین میں شامل ہو گا؟

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس کے دو عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین

کراچی سے غزہ تک امید کا سفر، پاکستانی کمپنی نے معذور فلسطینی بچوں کو مصنوعی بازو فراہم کر دیے

?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہاتھ اور

اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے