?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو مکمل طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریمؐ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں، انہوں نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کےسفیروں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ریاست مدینہ کے بنیادی اصول ،عدل و انصاف کےنظام پربات چیت کی گئی۔دوران ملاقات وزیراعظم نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔
مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔وزیراعظم نےنوجوانوں پرسوشل،ڈیجیٹل میڈیاکےاثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیاکےتدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے اور اسلامی ممالک کےدرمیان علما،اکیڈمی کے تعلقات پربھی زوردیا۔اسلامی ممالک کےسفیروں نےاتھارٹی کےقیام اور وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے مقاصد کیلئے وزیراعظم کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔


مشہور خبریں۔
2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا، آئی ایم ایف
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرق
جولائی
سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عام کرنے کے لیے تیار
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کا دورہ کرنے والے اور ملکی حکام سے ملاقات
جنوری
شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5
دسمبر
مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
مارچ
حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا، مفتاح اسماعیل
?️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ مفتاح اسماعیل کا کہنا
اپریل
صیہونی ریاست میں بڑھتی ہوئی معاشی تباہی؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست میں چھوٹے کاروباروں کا بحران بڑھ رہا ہے، اور
دسمبر
ترکی میں جرمن رکن پارلیمنٹ گرفتار
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی پارلیمنٹ Bundestag سے تعلق رکھنے والی ترک نژاد
اگست
کیا اردغان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی میں باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ بدھ کے
مارچ