?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترک عوام کے مابین کلیدی محبت بھرے تعلقات ہیں، دنیا میں اگر کوئی انتہائی قرب رکھنے والے ممالک ہیں تو وہ پاکستان اور ترکی ہیں۔
ترک قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چناکلے معرکہ، نئے جدید ترکی کی بنیاد بنا، ترک قوم فخر، بہادری، جرات، فتح اور کامیابیوں کے تسلسل کی علامت بن کر ابھری۔انہوں نے کہا کہ پوری مسلم امہ کیلئے مضبوط تر ترکی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، قوموں کی زندگی میں شاعری نے انقلابی کردار ادا کیا، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری تحریک پاکستان کی روح تھی۔
شفقت محمود نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں عوامی جدوجہد ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری کے طفیل آگے بڑھی، ترک شاعرمہمت عاکف ارسوئے نے بھی ترک قوم کیلئے علامہ اقبال جیسا کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات کا مضبوط رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی دونوں دیرینہ دوست ہیں اور ان کے آپسی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، پاکستان میں حکومت کسی کی بھی ہو اس کے ترکی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔ تجارت سے لے کر فوجی تربیت اور فوجی معاہدوں تک دونوں ممالک ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان میں کئی شاہراہیں کمال اتا ترک کے نام پر ہیں جبکہ ترکی کی اہم مصروف شاہراہ جناح جادیسی پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے نام پر ہے۔
پاکستان کے سابق فوجی آمر اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے تو اپنی ترکی میں ایک لمبے عرصے تک تعلیم حاصل کی تھی۔ ترک جمہوریہ کے بانی کمال اتا ترک تو ان کے آئیڈیل تھے۔ اسی طری موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان بھی کمال اتا ترک کے ترکی ماڈل کا ذکر کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی
مئی
شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل
?️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے
جون
داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں رہنے والے
اگست
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا
?️ 30 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
نومبر
پاکستان کا امریکا سے تنقید کے بجائے جمہوری اصلاحات کی حمایت کا مطالبہ
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے
دسمبر
غزہ صیہونیوں کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے: حماس
?️ 9 جولائی 2025فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ 640 دنوں
جولائی
دبنگ خان کی ایک کال نے کر دی رات کی نیند حرام
?️ 1 مارچ 2021بمبئی {سچ خبریں} غصے کی بنا پر مشہور و معروف بالی وڈ
مارچ
گندم اسکینڈل پر شاید اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے، عدالت کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت
مئی