?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا ،27 دسمبر 2007 کا دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مشہور خبریں۔
چین کے پاس ممکنہ طور پر چند سالوں میں 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے
دسمبر
ایران-اسرائیل جنگ بندی کا تسلسل ہماری اسٹریٹجک ترجیح ہے:ترکی
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں برطانوی ہم
جولائی
غزہ میں شہداء کے بارے میں چونکا دینے والی اطلاعات
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قراردادوں، قوانین یا درخواستوں کو
جنوری
شمال مغربی شام میں کار بم دھماکہ؛متعدد عام شہری زخمی اور ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب
فروری
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات
دسمبر
فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے غزہ کے آس پاس صہیونی بستیوں میں فلسطینیوں
جولائی
پاکستان نے افغانستان کو ادویات دے کر انسانیت کا ثبوت دیا ہے
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم
ستمبر
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری