وزیر اعظم کا سعودی عرب میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم

بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایت کی انکوائری کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتکار کو واپس بلا رہا ہوں تحقیقات کرارہاہوں، لیبر کی مدد کرنے کے بجائے ان سے پیسے لئے جاتے تھے جس کی تفتیش ہوگی، جن لوگوں نے محنت کشوں سے پیسہ مانگا ان کو مثالی سزائےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر آنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کسی نے زور نہیں لگایا۔ ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بینک کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کے لیے اپنے اسٹاف کی ٹریننگ دینا ہوگی۔ ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں۔عمران خان نے کہا کہ پچھلے سال رکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام رکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی تو ترسیلات زر سے ہمیں یہ گیپ پورا کرنا ہوگا۔ روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سے کم رکھنا ضروری ہے۔ تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے، روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ بیرون ملک لوگ بارہ بارہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔ رقم بچا کر اپنی فیملی کو بیچتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے معاملے کی انکوائری کرا رہا ہوں۔ سفارت خانے میں موجود اضافی اسٹاف کو واپس بلا رہا ہوں۔ سفارتخانے میں موجود جن لوگوں نے پاکستانیوں سے تعاون نہیں کیا انہیں سزا دیں گے۔

مشہور خبریں۔

شفقت محمود کی 34 سالہ سیاسی زندگی؛ کیا پایا کیا کھویا؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے

خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی

این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

?️ 26 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی

Government introduces new rules for public university admission

?️ 15 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے

رات بھر کی کارروائی میں یوکرائن کے 93 اہداف کو تباہ کر دیا گیا: ماسکو

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ماسکو نے یوکرین کی مسلح افواج میں ہلاکتوں کے نئے

فلسطین کے بارے میں شمالی کوریا کا موقف

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور اس حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے