وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا

🗓️

لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تلخیوں میں کمی آئی ہے  انہوں نے کہا کہ عمران خان دورے کے بعد جائزہ لیں وہ کونسے لوگ کہتے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں حقیقت میں کوئی حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی ولی عہد نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا خود استقبال کیا، معاہدے ہوئے، معاہدے بھی ہوئے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جوپچھلے کچھ عرصے میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں ان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کو اب دورہ سعودی عرب کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، جبکہ کوئی عرب ملک حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔ 

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ایم اویوز دستخط ہوئے ہیں،ان ایم اویوز میں سرمایہ کاری، کامرس، قیدیوں اور کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں ہیں۔پاک سعودی کوآرڈینیشن کونسل بنی ہے، یہ بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کونسل کو ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور دوسری طرف سعودی ولی عہد سرپرستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ کل صبح وزیراعظم براستہ جدہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے اور کل دوپہر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم جدہ جائیں گے اور وہاں سے شام کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے حالات ناگفتہ بہ

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ

افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے: فواد چوہدری

🗓️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں پچھلے ڈیڑھ سال میں کئی بل پیش کیے گئے

صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے

فرانس اور شیلی کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی اور شیلی کے صدر ایمانوئل میکرون اور گیبریل بورک نے

اکیلے سخت معاشی فیصلے نہیں کریں گے‘ ن لیگ کا اتحادیوں کو پیغام

🗓️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے

تربت لانگ مارچ کے شرکا کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست، فریقین 4 بجے تک ذاتی حیثیت میں طلب

🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے