وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں اور حکام  فوری طور پربجلی کے نرخوں میں کمی کا مئوثر طریقہ کار وضع کریں، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 سے 8 ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، عمران خان کی حکومت قومی خزانہ خالی کرکے چلی گئی، ہم نے مشکل فیصلوں سے ملکی معیشت کو بچایا، پاکستان کو مشکلات سے نکال کر اصل مقام تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، چین پاکستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور

اسرائیل کو تعلیمی پابندیوں کے چیلنج کا سامنا

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا

کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم الشان

تارکین وطن کے قتل کے الزام میں 12 امریکی پولیس افسران کی گرفتاری

?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے

ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے

روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس (آج) تعطیل کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے