?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے دوحہ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوحہ میں غیر قانونی اور وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اسرائیل کے اس حملے کو بزدلانہ اور قطری خود مختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے امیر نے بھائی چارے اور اظہار یکجہتی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اور قطر کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے گھناؤنے اور غیرقانونی اقدام سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، حملے سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔
وزیراعظم نے قطر کے امیر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مشکل گھڑی میں ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے، قطر کی علاقائی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی گھناؤنے اقدام کے ذریعے علاقائی امن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔
ادھر، حماس کے ایک ذرائع نے اسرائیل کے دوحہ میں حملوں کے حوالے سے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔
یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تازہ ترین جنگ بندی کی تجویز پر غور کرنے کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کا اپنی فتح میں حصہ داروں کا اعلان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
فلسطینیوں کی منتقلی کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان
فروری
سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر
مارچ
صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر
مئی
صیہونی حکومت سے یورپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ کے انخلا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کو ان جماعتوں کی طرف سے دھکے ملتے رہتے
اگست
عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے
?️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی
فروری
عراقی وزیراعظم کا ایران-امریکہ مذاکرات پر نیا موقف
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران اور امریکہ
جون
ہزاروں اسرائیلی شخصیات کی معلومات ایران کو ملیں
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے
نومبر