وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر  چین کا دورہ کریں گے دورہ  3 سے 6 فروری تک  ہوگا  جہاں وہ ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بنے گا، چین نے کرونا وائرس کے باوجود سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے محتاط انتظامات کیے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورے میں چین کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر اعظم کا دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہوگا، دورہ چین میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم بیجنگ میں ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چینی تھنک ٹینکس سے خطاب کریں گے جبکہ بیجنگ میں تعلیمی اداروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 

مشہور خبریں۔

خارطوم اور امارات کے درمیان سلامتی کونسل میں شدید جھڑپیں؛ وجہ ؟ 

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کل رات ہونے والی

 میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے

نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے

حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری

مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا

?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی

برطانوی شہزادے کا اپنے خاندان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:تاریخ کے مختلف مقامات پر برطانوی حکمرانی کے سلسلے میں نسل

ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں، معاہدوں اور شاندار ضیافت کا اہتمام

?️ 16 نومبر 2025 ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے