?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے سلسلے میں یہ طے کیا جا رہا ہے کہ کونسی کمپنیاں قانون کی خلا ف ورزی میں ملوث،مالکان پبلک آفس ہولڈرز رہے ہوں۔ اس حوالے سے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق کمیشن نے مختلف ذ رائع سے معلو مات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، معلومات کے حصول کے لیے پینڈورا پیپرز کی معلومات جمع کرنے میں شریک صحافیوں اور آئی سی آئی جے سے آف شور کمپنیوں کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں ۔
کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ طے کیا جا رہا ہے کہ کونسی کمپنیاں قانون کی خلا ف ورزی میں ملوث ہیں اور ان کمپنیوں کے مالکان مو جودہ دور میں یا سابق دور میں پبلک آفس ہولڈرز رہے ہوں۔
جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا منی لانڈرنگ یا ٹیکس چوری کی گئی ہے یا نہیں،پہلے فیز میں پچاس افراد یا کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے خلاف انکوائری ہوگی بعد ازاں اسے وسعت دی جائے گی۔
یہ پراسیس قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور جب بھی ضرورت ہوگی تو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےذریعے قانون کی انفورسمنٹ کی جائے گی ،کمیشن کے مطابق ملوث افراد یا کمپنیوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ تحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کریں اور اپنی آف شور کمپنی کے بارے میں وضاحت کریں. وزیر اعظم کمیشن نے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کے عمل میں کمیشن کی مدد کریں ۔
خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے پینڈورا لیکس سے متعلق آئی سی آئی جے سےمعلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) سے پینڈورا لیکس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ درخواست میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیز سے متعلق معلومات کی فراہمی شامل ہے۔ کمیشن کے مطابق تمام تحقیقات حقائق پر مبنی ہوں گی کوئی اور ادارہ بھی معلومات دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کمیشن احتساب،شفافیت اورگڈگورننس پریقین رکھتا ہے اور تمام تحقیقات حقائق پر مبنی ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
These Things You Should Know Before Getting Lip Injections
?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا
جون
برازیل کے صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا نے امریکی سابق صدر
جولائی
امریکہ میں انتخابی نظام اور جمہوریت پر اعتماد میں کمی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: اے بی سی نیوزچینل نے جمعہ کو ماہرین کی
اکتوبر
انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 کے تازہ ترین سروے کے
مئی
ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ
جون
اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی
مئی