🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے والے ایم این ایز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیال زمان،احسان اللہ اور راحت امان شدید بیمار ہونے کے باوجود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔شیخ رشید نے بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں شرکت کی۔
۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز انتخابی اصلاحات و دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد بھی دی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹ کی لابی میں اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔
اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شفاف الیکشن کی بنیاد رکھنے میں اتحادیوں کا اہم کردار ہے، قانون سازی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اورسیز پاکستانی اب انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائےگا، اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں۔
سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلی، آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا، پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماء ضد چھوڑ دیں، آپ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔
قانون سازی مکمل ہوگی تو پھر وزیراعظم تقریر کرینگے، اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے اور ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے تمام سیاسی بونیں ہیں، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز میں دیا گیا۔ فواد چودھری اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لوگ ظاہر کردیں، ہم کھانا کھلا دیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ان کھانا ہم کھلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے
اپریل
تحریک انصاف کے پاس عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ 3 آپشنز موجود ہیں
🗓️ 8 اپریل 2022(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو
اپریل
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
🗓️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا
اگست
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس
مئی
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس
🗓️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی