?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، اور اس حوالے سے انہیں بطور مشیر تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تاہم صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کے منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، کابینہ ڈویژن نے ایوب آفریدی ک تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی ہے۔
اس سے قبل زلفی بخاری اوور سیز وزارت کے معاون خصوصی تھے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔
سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے
ستمبر
غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ
ستمبر
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی
عبدالباری عطوان: ہائپرسونک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے دور میں حفاظتی دیوار بنانا بے اثر ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مغربی کنارے میں 22 بستیوں کی تعمیر
جون
صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے
جولائی
اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے
اگست
اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال
?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال
ستمبر
بیلجیم کی میونسپلٹی کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:بیلجیم کی لیژ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
اپریل