🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی زیر انتظام جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا 1998 کے ایٹمی دھماکوں کی 23 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد ہونے والا یہ دورہ بظاہر اسی سے متعلق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے کسی جوہری سائٹ پر یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔انہوں نے اب تک نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم این سی اے کے سربراہ بھی ہیں جو جوہری معاملات کے فیصلے کرنے کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔
دفتر وزیراعظم سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور اہلکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور تحفظ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔
مشہور خبریں۔
بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی
جون
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر
فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی اسیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل
فروری
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے بیان پر اسرائیل کا رد عمل
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی
جون
کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا
جولائی
روس اور چین نے فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے
🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے چین کے ساتھ
نومبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 اپریل
اپریل
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
🗓️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری