?️
نوشکی(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے مشکل حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، فوج نے لوگوں کو دہشت گردی سے محفوظ کیا۔ قوم کو اعتماد ہے کہ کسی قسم کی دہشت گردی پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا دور ہے اس کا پورا علم ہے، بدقسمتی سے پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب ہے۔ امریکا، برطانیہ میں بھی مہنگائی کی 40 سالہ ریکارڈ لہر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کریں، جیسے جیسے آمدن بڑھے گی ہم تنخواہ دار طبقے کی آمدن بھی بڑھاتے جائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں کیوںکہ یہ پیچھے رہ گیا، دہشت گرد حملے کی جب خبر ملی تو میں اس وقت چین میں تھا۔ اسی وقت فیصلہ کیا کہ واپس آکر نوشکی جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیچھے سے بھی فنڈنگ ہوتی ہے جو چاہتے ہیں پاکستان کے ٹکڑے ہوں، سی پیک کے اگلے مرحلے میں سب سے زیادہ بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل
اپریل
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل
شہباز گل نے پرویز رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
نومبر
جدہ موسم جشن سعودی حکام کی اپنے غیر انسانی چہرے کو بہتر بنانے کی کوشش
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جدہ موسم کی تقریبات جو کہ سعودی حکومت
اپریل
واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی
دسمبر
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی خضر عدنان کی حالت ابتر
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شیخ خضر
اپریل