?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی اس حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت سپریم سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی طے کر لی گئی، آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی مرحلہ وار ہوگی وزیر اعظم سپریم سیاسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان شریک، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، پنجاب میں تحریک انصاف کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی حکمت عملی طے کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی مرحلہ وار ہوگی، پہلے مرحلے میں سیاسی کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں تنظیمیں تحلیل کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نئے سیاسی پلان کے تحت تحریک انصاف کی سپریم کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ سپریم کمیٹی 21 ارکان پر مشتمل ہے جس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔سیاسی کمیٹی نئی تنظیم سازی اور پارٹی کو متحرک کرنے پر کام کرے گی، کمیٹی کے نام اور کام کی منظوری آج کے اجلاس کے بعد کور کمیٹی سے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سپریم سیاسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، پنجاب سے عثمان بزدار، گورنر چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، عامر محمود کیانی اور سیف اللہ نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔پختونخواہ سے محمود خان، پرویز خٹک، اسد قیصر اور علی امین گنڈا پور، سندھ سے اسد عمر، عمران اسمعٰیل اور علی زیدی جبکہ بلوچستان سے قاسم سوری اور گورنر آغا ظہور سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور شیریں مزاری کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی
جنوری
سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو
?️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ
مئی
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
’یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا اور آپ رولز کی بات کررہے ہیں‘ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سے مکالمہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے
مارچ
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
40000 فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز کی طرف سے عائد حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے
اکتوبر
امریکی کانگریس کی 9 ارب ڈالر کے اخراجاتی کٹوتی پیکج کی منظوری
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس نے 9 ارب ڈالر مالیت کی اخراجاتی کٹوتی
جولائی
ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا
اگست