?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دور ہونے کے لئے پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ لائن لاسز بڑھنےسے نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے، امید ہے مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات بھی جلد دور ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کے وی 600مٹیاری تالاہورٹرانس میشن لائن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، منعقدتقریب میں وزیراعظم مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم عمران خان نےمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کاافتتاح کردیا، 886کلومیٹرطویل لائن 4ہزارمیگاواٹ بجلی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے ،ٹرانس میشن لائن کے لیے 1973 ٹاورز تعمیر کیے گئے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کےافتتاح پر سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، 2018میں تیزی سے منصوبے پر کام مکمل کیاگیا ، مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 2013سے التواکاشکارتھا، لائن لاسز بڑھنےسے نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک چینی صدرکے ون بیلٹ پروگرام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، ہماری ٹرانسمیشن لائن بہت پرانی ہوچکی ہیں جس سے لائن لاسز کا سامناہے، ابتک بجلی کےپراجیکٹ میں 17فیصد لائن لاسز ہے، ایک فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتاہے۔
سی پیک کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کورونا کی وجہ سے سی پیک میں بھی مسائل کاسامنا رہا، بہت امتحانوں سے گزرنا پڑا، قیمتیں بڑھیں،سپلائی چین متاثرہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے،کوروناکاخوف کم ہورہاہے، امید ہے کورونا کی آئندہ لہر کی شدت کم ہوگی اور مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات بھی جلد نیچے آئیں گی۔


مشہور خبریں۔
داعش نے روس میں ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے اس گروپ کے سرکاری میڈیا کے
مارچ
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل
مئی
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
تخت و تاج کے لیے جاسوسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت
دسمبر
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی
جولائی
ہم خطے کو بدلنا چاہتے تھے، خود ہی بھٹک گئے! : صیہونی
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عالمی سطح پر صیہونی ریاست کے خلاف نفرت میں اضافے
مئی
کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے
جنوری