وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے اوراعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ کریں گے اور جہاں وہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گےاور کئی اہم امور پر بات چیت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2019ء میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا بعد میں لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تاہم عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے ، اب بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں اس کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں لیکن پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی لہذا لاہور ہائیکورٹ میرا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

مشہور خبریں۔

جرمنی میں فلسطین کی  بھر پور حمایت 

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی

غزہ کے بارے میں تل ابیب کی درخواست پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی

ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی 

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس

عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

وزیر اعظم کی پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں صنعت کاری پر چینی سرمایہ کاروں

چین کا امریکہ کو ایک اور دھچکا دینے کے اعلان

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: چین کے ایک سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے پیر کو

صدر مملکت نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی منظور کرلی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیؐ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے