وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ’چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا۔‘

وزیر اعظم بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے، چین کے ساتھ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنائیں گے۔

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خطے کے دیگر اہم ممالک سے تعلقات کو فروغ پر بات چیت ہوگی، وزاعظم نے علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم بیجنگ میں پاک-چین ’بی ٹو بی‘ انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاک-چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورے میں سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل بدترین ریاستی دہشتگردی کا ذمہ دار ہے:پاکستان 

?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل بدترین ریاستی دہشتگردی کا ذمہ دار ہے:پاکستان  اقوام متحدہ میں پاکستان

کن حراستی مراکز نے گوانتاناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؟

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے غزہ میں صیہونی حکومت

لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے

ایرانی ڈرونز کے موضوع پر صیہونی حکومت کا خصوصی پروگرام

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 11 نے شام

کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے

میرے والد ایک مہربان انسان اور قوم کے حقیقی باپ تھے: زینب نصراللہ

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن

خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق

?️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے

شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے