🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق شہباز شریف 25 سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم، استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز ’پی این ایس خیبر‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔
روانگی سے قبل وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ تیسرے ملگیم کارویٹ جہاز کا افتتاح ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے رابطے ہماری شراکت داری کی امتیازی خصوصیات ہیں، صدر اردوان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے اور ملک کے شہری مرکز استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد شہباز شریف اور رجب طیب اردوان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملگیم پروجیکٹ پر 2018 میں ترکیہ کی سرکاری دفاعی کنٹریکٹر فرم ASFAT inc کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے جس کے مطابق پاکستان نیوی، ترکیہ سے ملگیم کلاس کے چار جہاز حاصل کرے گی۔
ملگیم کے جہاز 99 میٹر لمبے ہیں، ان کی نقل مکانی کی صلاحیت 2400 ٹن ہے اور ان کی رفتار 29 ناٹیکل میل ہے، یہ اینٹی سب میرین جنگی فریگیٹس ہیں جنہیں ریڈار سے چھپایا جاسکتا ہے اور اس سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاک ۔ ترک اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ شراکت داری مستقل بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا
🗓️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے
جولائی
افغانستان میں برطانوی افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں جواب مانگتے سوالات
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کیے جانے والے جرائم کو
مارچ
اہم رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 81 کارکنان گرفتار
🗓️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے
فروری
ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار
🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے
جنوری
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں
دسمبر
عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست
🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس
مارچ
وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت
🗓️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ
مئی