وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ

وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے،  ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اپنے دورہ یورپ پر بریفنگ دی جہاں انہوں نے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں، یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 ای یو ارکان سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری اور اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ اراکین امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔ ای یو پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے بھی پاکستانی کردار کو یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

نجف میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں: الحشد الشعبی کمانڈر

🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا کہ عراق کے صوبے

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری مباحثوں میں شرکت کیوں نہیں کی

🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شام مقامی

سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا، عرب امارات نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 15 جولائی 2021دبئی (سچ خبریں)   متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ کسی

حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم

🗓️ 18 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل

سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور

شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو  ذمہ دار ٹھہرایا

🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے

جس ملک کی عوام نے انتخابات کا نام تک نہیں سنا وہ ایرانی انتخابات پر تنقید کرتے ہیں!!!

🗓️ 19 جون 2021جدہ (سچ خبریں) ایران میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات برگزار ہوئے جس میں

تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:      اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے