?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نےافغان عوام کے تحفظ ، سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ افغانستان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا اسی دوران وزیر اعظم نے روس کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برداری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہئیے۔
تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے پاک روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے تجاری تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔جس میں پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔عمران خان نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو
جون
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
غزہ کی رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کے میزائل حملے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آٹھویں مہینے کے آخری دن صیہونی جنگی
جون
صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
اپریل
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر
اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم
اکتوبر
فلسطینی بچوں کے خلاف ہولناک صیہونی جرائم؛ بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں
دسمبر