?️
کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں انہوں نے کہا میں معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی کی تجویز دی ہے اور یہ حقیقت ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ بی اے پی کے چیف آرگنائیزر جان جمالی نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی، میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق ہے، میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،ایوان کو مشورہ دیا کہ وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں۔
سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں، اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں.


مشہور خبریں۔
بائیڈن جاتے جاتے کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر اس ملک کی
جنوری
کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج
اگست
مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف
?️ 17 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی
مئی
برطانوی کمپنی نے الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا
?️ 23 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار
نومبر
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ کی تیاری: شیخ نعیم
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، جو لبنان کی حزب اللہ کی پہلی نسل
جولائی
ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ
?️ 7 دسمبر 2025 ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ ڈونلڈ
دسمبر