وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وزیر اعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈز کا اجرا ہونے جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کے لیے آج 7 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ دنیا کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جو غریب ملک میں دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اب ہم ایسا ہسپتال بنا رہے ہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا.

اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) نے لیہ میں کھوکھلے وعدے اور دعوے کیے عوام کو لوٹنے والے رات کے اندھیرے میں بھاگتے ہیں اور جنوبی پنجاب کے شہریوں کو ماضی میں صرف خواب دکھائے گئے تاہم موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں عملی اقدامات ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دورمیں لیہ میں 1.7 ارب کے فنڈز ، پی پی دور میں بھی 1.6 ارب روپے کے فنڈز کے اعلانات ہوئے تاہم ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کام نہیں ہوئے.

مشہور خبریں۔

ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی

?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں

Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles

?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

تل ابیب کے خلاف لندن کے فوجی فیصلے پر اسرائیلی وزارت جنگ سخت رد عمل

?️ 29 اگست 2025تل ابیب کے خلاف لندن کے فوجی فیصلے پر اسرائیلی وزارت جنگ

پنجاب میں نمونیا سے انتہائی سنگین صورتحال، مزید 13 بچے دم توڑ گئے

?️ 31 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک

شام میں ترکی کا بڑا چیلنج

?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے شام کے دارالحکومت دمشق میں حساس مراکز

ٹرمپ کی کارکردگی کا دستی؛ دنیا کو جوئے کے گھر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ!

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی پروپیگنڈہ حکمت عملی، جس کی جڑیں ان

فلسطینی گروہوں کو غیرمسلح کرنے کا معاہدہ

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: دو ہفتے قبل (21 مئی 2025) محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی

وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے