?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 2 قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کر لی ہے، تاہم عملے کی سطح پر معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ایک روز قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران 65 سے زائد تقریبات، فورمز، اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب آئی ایم ایف، عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کریں گے، اور ان کے خصوصی دعوت نامے پر منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے، جو جی-24 اجلاس اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) ممالک کے پلیٹ فارم کے موقع پر ہوگی۔
وہ میناپ فورم میں بطورِ کلیدی مقرر خطاب بھی کریں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ عالمی بینک کے زیرِ اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹل تبدیلی پر ایک علاقائی گول میز اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں دیگر ممالک کے ٹیکس حکام اپنی ٹیکس اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔
اس کے علاوہ، وزیرِ خزانہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 2 دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے اور چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام، امریکی محکمہ خارجہ و خزانہ، اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، اس کے علاوہ وہ امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل بینکوں، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ خزانہ امریکا کے معروف تحقیقی اداروں، اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای) کا بھی دورہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کا روس یوکرین جنگ کے بارے میں اظہار خیال
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے روس اور یوکرین
جولائی
مغرب کی مجرموں کو شکار میں تبدیل کرنے کی کوشش شرمناک
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل مندوب نے سلامتی کونسل
جنوری
غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نیتن یاہو اور اس کے وزراء کے درمیان کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2025غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نیتن یاہو اور اس کے
جولائی
رفح میں صیہونی جارحیت کے خلاف ورلڈ فوڈ پروگرام کی وارننگ
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام نے غزہ کی پٹی کے
فروری
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور
ستمبر
کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے
جولائی
الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، وزیراعظم
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل کی
جولائی
اربوں ڈالر کا قرض جو حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھ پر چھوڑا ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
جولائی