?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 10 مارچ کو خیبرپختونخوا کے دو اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کی صفائی کے لیے کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مزید کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے 8 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسز اور شہریوں پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے
فروری
پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس
?️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر
ستمبر
ٹرمپ کا قابل اعتماد یہودی مشاور کون ہے؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر کے حکم پر مائیک ونس، امریکی حکومت کے
مئی
تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی
?️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون
جون
ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ
?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو
مئی
بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد
دسمبر
لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے
جنوری
غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے
اگست