?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے خط میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت اورجعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ، جس میں جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔خط میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت اورجعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لئے تنازعہ کشمیرکےمنصفانہ حل ضروری ہے، تعلقات کیلئے سازگار ماحول کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر آئے دن ظلم و ستم کی داستانیں دہرائی جاتی ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف وزری معمول بن چکا ہے خطے میں پائدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے لیے جرمن حمایت کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے منگل کو اعلان کیا کہ
مئی
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے
?️ 28 جنوری 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا:الحوثی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ
اپریل
صیہونی حکومت کی مدد کا منصوبہ لغو
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کو مزید امداد
نومبر
صحافیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف قابض حکومت کے دانستہ
نومبر
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ سید عاصم منیر
?️ 20 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
ہم تمہارے بغیر بھی رہ سکتے ہیں؛سعودی عرب کا امریکہ کو پیغام
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن
مئی
بلوچستان میں دہشت گردی ملک کو کمزور کرنے کیلئے کی جارہی ہے، خواجہ آصف
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر