وزیرخارجہ بلاول بھٹو 14 سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ نیویارک اور واشنگٹن میں متعلقہ حکام کے ساتھ دو طرفہ امور ، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ ملاقات سے کریں گے اور 14 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے ’کثیر الطرفہ تعلقات کے لیے نئی سمت‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں 15 سے 16 دسمبر تک جی -77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں عالمی وبا کورونا وائرس، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی ایس جی) کے حصول میں درپیش متعدد چیلنجز شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس کے رہنماؤں، پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، باہمی مفادات کے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کا اشتراک کریں گے اور پاکستان میں موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے شدید نقصان اور حکومت کی طرف سے تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے معاملے میں ماسکو کی باکو کو تین مرحلوں کی وارننگ؛ توانائی کی جنگ سے سفارتی پیغام تک

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: ماسکو بیک وقت فوجی، اقتصادی اور سیاسی ہتھیاروں کا استعمال

10 ماہ میں 2 ہزار801 انٹیلیجنس آپریشنز میں 341 دہشت گرد مارے گئے، وزارت داخلہ

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جنوری 2024

میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے

ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین 

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر

صہیونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید فلسطینی شہید

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی

چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی

روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی

عالمی تنظیموں، مالیاتی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم  نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے